رشی سُونک برطانوی وزارت عظمیٰ کے انتہائی قریب

رشی سُونک برطانوی وزارت عظمیٰ کے انتہائی قریبc فائل فوٹو رشی سُونک برطانوی وزارت عظمیٰ کے انتہائی قریبc

 سابق وزیر خزانہ رشی سونک کے بلا مقابلہ برطانوی وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خواہشمند ٹوری امیدوار کو دن 2 بجے تک 100 اراکین کی حمایت حاصل ہونی چاہیے، پینی مورڈنٹ کو اب تک 30 سے بھی کم اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو سکی جبکہ متوقع مضبوط امیدوار بورس جانسن نے گزشتہ شام دوڑ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بورس جانسن نے دعویٰ کیا تھا کہ مطلوبہ ارکان کی حمایت ملنے کے باوجود برطانوی وزارت عظمیٰ کا انتخاب نہیں لڑوں گا، بورس جانسن کے حامی سینئیر ٹوری ارکان اب پارٹی ارکان سے رشی سُونک کی حمایت کا کہہ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کے سابق ارکان پریتی پٹیل، مائیکل گوو نے بھی رشی سُونک کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جیمز کلیورلی اور ندیم ضحاوی نے بھی رشی سُونک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب شیڈو اٹارنی جنرل ایملی تھورن بیری کا کہنا ہے کہ ٹوری لیڈر کا انتخاب مکمل غیر جمہوری ہے، برطانیہ میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store