نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے کابینہ اراکین کا اعلان کردیا

لِز ٹَرس فائل فوٹو لِز ٹَرس

نومنتخب برطانوی وزیراعظم لِز ٹَرس نے کابینہ اراکین کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھریس کوفی وزیر صحت اور نائب وزیراعظم مقرر کئے گئے ہیں جبکہ کاسی کوارٹنگ چانسلر اور جیمز کلیورلی وزیر خارجہ ہونگے۔

سویلا بریورمین کو وزیر داخلہ کا قلم دان سونپا گیا ہے جبکہ وینڈی مورٹن کو چیف وہپ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، بین والیس کووزیردفاع، پینی مورڈاؤنٹ ہاؤس آف کامن کی لیڈر ہوں گی۔

نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس کاکہنا ہے کہ ہم طوفان سے باہر نکل سکتے ہیں اور معیشت کی تعمیر نو کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ لِز ٹَرس ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پر برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئی ہیں ۔

خیال رہے کہ اسکینڈلز سامنے آنے پربورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لِز ٹَرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔ نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے، لز ٹرس کےحریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔

install suchtv android app on google app store