عالمی مارکیٹ میں اوپیک پلس ممالک کا تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق

عالمی مارکیٹ میں اوپیک پلس ممالک کا تیل کی  پیداوار میں کمی پر اتفاق فائل فوٹو عالمی مارکیٹ میں اوپیک پلس ممالک کا تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا، جبکہ تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اور اس کے اتحادیوں نے پیداوار میں کمی پر اتفاق کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا  کی رپورٹس کے  مطابق پیر کو اوپیک پلس اجلاس ہوا جس میں روس نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل روزانہ کی کمی کی جائے جبکہ اس موقع پر جاری ہونیوالے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیداوار کی یہ سطح صرف ماہ ستمبر کیلئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر کی ڈیلیوری کیلئے برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3.43 ڈالر (3.7 فیصد) کا اضافہ ہوا اور قیمت 96.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکا کے کروڈ آئل کی قیمت 2.94 (3.4 فیصد) ڈالر تک بڑھ گئی اور نرخ 89.87 ڈالر تک پہنچ گئے۔

اوپیک پل اجلاس کے بعد جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں اوپیک پلس نے موجودہ منڈی میں اُتار چڑھاؤ کے منفی اثرات، لیکویڈٹی میں کمی کا جائزہ لینے کے علاوہ مارکیٹ کے استحکام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بیان کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو ایپک پلس ایسے چیلنجز سے نمٹنے اور مارکیٹ کی رہنمائی کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

اویپک پلس کے چیئرمین کا اجلاس میں کہنا تھا کہ مارکیٹ کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضرورت پڑنے پر اوپیک اور نان اوپیک ارکان کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store