سونے کی مقامی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی مقامی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں فائل فوٹو سونے کی مقامی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت اور شرح مبادلہ میں استحکام کے باوجود گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 رپورٹس کے مطابق فی تولہ سونا راتوں رات 1500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ فی 10 گرام سونا ایک ہزار 286 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صراف جیولرز گروپ (اے ایس ایس جے جی) کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار 990 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 283 روپے 92 پیسے پر مستحکم ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 289 روپے 50 پیسے پر دستیاب ہے۔

صدر آل سندھ صراف جیولرز گروپ حاجی ہارون رشید چاند نے دعویٰ کیا کہ سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر سے امید کھونے کے بعد سونے کی خریداری کرنا ہے۔

دریں اثنا ایگری آٹو انڈسٹریز لمیٹڈ (اے آئی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ وہ بڑے پیمانے پر خریداری کرنے والے صارفین کو پارٹس کی سپلائی میں تیزی سے کمی کی وجہ سے رواں ماہ کے دوران جزوی شٹ ڈاؤن کرے گا۔

علاوہ ازیں اے آئی ایل کا ذیلی ادارہ ’ایگری آٹو اسٹیمپنگ کمپنی‘ بھی رواں ماہ کے دوران جزوی شٹ ڈاؤن کرے گا۔

دوسری جانب ’لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ‘ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ اس نے 15 مارچ سے پیداوار کو معطل رکھنے کے بعد یکم مئی (پیر) سے اپنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب یاماہا موٹرز پاکستان لمیٹڈ (وائے ایم پی ایل) نے اپنے مجاز ڈیلرز کو جاری کردہ خط میں کوئی وجہ بتائے بغیر 4 مئی سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار سے ساڑھے 15 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔

install suchtv android app on google app store