تھائی لینڈ: نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد جاں بحق

نائٹ کلب میں آتشزدگی فائل فوٹو نائٹ کلب میں آتشزدگی

تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوب مشرقی صوبے چھونبوری میں رات گئے کلب ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کلب کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلب کی دیواروں پر آتش گیر فوم لگے ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔

شراب کے نشے میں دھت اور رقص و موسیقی کے شور کے باعث متعدد لوگوں کو شروع میں پتہ ہی نہ چلا کہ کیا ہوا ہے اور جب صورتحال کی سنگینی کا معلوم ہوا تو اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آگ نے باہر نکلنے کے رستے بند کر دیئے تھے۔

install suchtv android app on google app store