بڑی خبر آگئی، سابق وزیرِ اعظم کل رہا ہونگے

بڑی خبر آگئی، سابق وزیرِ اعظم کل رہا ہونگے فائل فوٹو بڑی خبر آگئی، سابق وزیرِ اعظم کل رہا ہونگے

تھائی لینڈ کے سابق وزیرِ اعظم تھاکسن شناوترا کل رہا کر دیے جائیں گے۔

تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے تھاکسن کی رہائی سے متعلق تفصیلات واضح نہیں کیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہو گا۔ سابق وزیرِ اعظم تھائی لینڈتھاکسن گزشتہ سال اگست سے جیل میں قید ہیں، انہوں نے 6 ماہ کی قید نامعلوم بیماری کے سبب اسپتال میں گزاری۔

تھائی لینڈکے سابق وزیرِ اعظم تھاکسن شناوترا 15 سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے گزشتہ سال واپس لوٹے تھے، جس پر انہیں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سابق وزیرِ اعظم تھائی لینڈتھاکسن شناوترا کی سزا تھائی بادشاہ نے کم کر کے ایک سال کر دی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store