لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا

 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا فائل فوٹو لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے لڑاکا طیارے کا اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد لڑاکا طیارے کے ملبہ سمندر میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔

جاپان کے ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے کہا کہ کوماتسو ایئر بیس سے پرواز بھرنے والے ایف-15 جیٹ طیارے کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا تھا اور بارہا کوشش کے باوجود طیارے کا رابطہ بحال نہ ہو سکا۔

سمندر میں طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ کوسٹ گارڈ اور عینی شاہدین نے بتایا کہ سمندر کے بیچ آگ کے شعلے اور کسی بڑی چیز کو تیرتے دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی حکومت نے افغانستان میں پھنسی خاتون صحافی کو ملک واپس آنے کی اجازت دے دی

عینی شاہدین اور کوسٹ گارڈ کے مطابق سرچ آپریشن ٹیم ہیلی کاپٹر اور غوطہ خوروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئے اور ہیلی کاپٹر کو بھی سمندر کے بیچ بڑا ٹکڑا تیرتا ہوا نظر آیا۔

جاپان کے ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ تربیتی پرواز پر مامور طیارے میں پائلٹ اور عملے کا ایک رکن موجود تھا جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

install suchtv android app on google app store