کینیڈا کے بعد اب جاپان نے بھی ڈجیٹل کی دنیا کے فری لانسرز کے لیے ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے جیون ساتھی اور بچوں کو بھی جاپان لانا آسان ہو جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ جاپانی حکومت مارچ 2024 سے ’ڈجیٹل خانہ بدوشوں‘ کے لیے خصوصی ویزا متعارف کرا رہی ہے جس کے تحت آئی ٹی انجینیرز اور دیگر انڈسٹری ورکر آسانی سے جاپان آسکیں گے۔
اس ویزا کے لیے وہی لوگ درخواست دے سکیں گے جن کی سالانہ آمدن 67340 ڈالر سے زائد ہو۔
اس ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کے لیے لازم نہ ہوگا کہ کسی کمپنی کے ملازم ہو۔ سیلف ایمپلائیڈ اور فری لانسرز کے لیے یہ اچھا موقع ہے۔
اس پروگرام کے تحت ان ملکوں کے شہری بھی ویزا کی درخواست جمع کراسکیں گے جن کے ساتھ جاپانی حکومت نے ٹیکس ٹریٹی یا ویزا ایگزیمپٹ اسٹیٹس کا معاہدہ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے 28 ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی
ویزا حاصل کرنے کے بعد غیر ملکی ٹیک ورکر 6 ماہ تک اپنے طور پر یا کسی کی ملازمت کیے بغیر کام کرسکیں گے۔ اس وقت جاپان میں ایسا ویزا تین مہ کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔