جاپان کا پاکستان کیلئے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

جاپان نے پاکستان کے لئے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا فائل فوٹو جاپان نے پاکستان کے لئے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا

جاپان نے پاکستان کے لئے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، گرانٹ سے پولیو ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا ، گرانٹ سے21 ملین سےزائد ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔

خریدی جانے والی ویکسین پولیو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی، جاپان پولیو کےخاتمے کیلئے 1996سےپاکستان کیساتھ تعاون کررہا ہے۔

وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چیلنجز کے باوجورواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں اور شراکت داروں کیساتھ ملکر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔

install suchtv android app on google app store