پولیس نے جاپانی شہری کو بلٹ ٹرین کو آگ لگانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا

بلٹ ٹرین فائل فوٹو بلٹ ٹرین

پولیس نے بلٹ ٹرین کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 69 سالہ شہری کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلٹ ٹرین کو نذر آتش کرنے کا معاملہ جنوب مغربی علاقے شنکانسن میں پیش آیا، جہاں ایک بزرگ شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 69 سالہ شہری کیوشی میاکے نےت ہیروشیما سے کاگوشیما جانے والی بلٹ ٹرین کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکا اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح 8 بجکر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ٹرین کوماموتو پریفکچر سے گزر رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین کو آگ لگانے کی کوشش کے دوران متاثرہ ٹرین میں سوار تمام شہری محفوظ رہے تاہم حادثے کے باعث بلٹ ٹرین سروس 50 منٹ کیلئے تاخیر کا شکار جس کی وجہ سے 900 مسافر متاثر ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹوکیو کی ایک ٹرین میں چاقو زنی اور آتشزدگی کی خبر دیکھ کر ان خبروں کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی۔

install suchtv android app on google app store