امریکا میں گھڑیاں ایک گھنٹے پیچھے کر دی گئی

امریکا میں گھڑیاں ایک گھنٹے پیچھے کر دی گئی فائل فوٹو امریکا میں گھڑیاں ایک گھنٹے پیچھے کر دی گئی

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی امریکا کی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہوگئیں۔ امریکی خبر رساں ادارے  کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا کی بیشتر ریاستوں میں رات 2 بجے سے وقت ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا ہے۔ تاہم اکثریت نے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کے اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہار کہا ہے۔

رپوٹ کے مطابق امریکیوں نے کہا ہے کہ انہیں گھڑیوں کو سال میں دو بار آگے پیچھے کرنا پسند نہیں ہے۔

ایک سروے کے مطابق  25 فیصد امریکی دن اور رات کا وقت گھٹانے کو پسند کرتے ہیں جبکہ 43 فیصد امریکی کہتے ہیں کہ وہ سارا سال ایک ہی وقت میں اپنے شب و روز گزارنا پسند کرتے ہیں تاہم  32 فیصد امریکیکا کہنا ہے کہ پورے سال وہی وقت رہے جو موسمِ گرما میں ہوتا ہے یعنی ڈے لائٹ سیونگ ٹائم۔

خیال رہے کہ وقت کو تبدیل کرنے کا خیال 1784 میں بینجمن فرینکلن میں آیا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں ایک گھنٹہ پہلے اٹھنے سے آپ روشنی کا زیادہ دیر تک استعمال کر سکتے ہیں۔ اس خیال کو پذیرائی ملی اور دنیا کے بہت سے ممالک نے اس تجویز کو مناسب سمجھ کر اپنے اپنے ملکوں میں رائج کیا۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store