خلیجی ممالک کیخلاف بیان کے بعد لبنانی وزیر خارجہ عہدے سے سبکدوش

لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ فائل فوٹو لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ

داعش کو بنانے اور معاونت کرنے کا الزام خلیجی ممالک پر عائد کرنے والے لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی نگراں حکومت کے وزیر خارجہ شربل وہبہ نے اپنا استعفیٰ صدر میشال نعیم عون کو پیش کردیا۔ جس کی تصدیق صدارتی ہاؤس نے بھی کردی تاہم استعفے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ صدر نے وزیر خارجہ کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں خلیجی ممالک پر داعش کو بنانے اور معاونت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق اور شام میں داعش کا ظہور خلیجی عرب ممالک کے مرہون منت ہے۔

لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ نے اپنے بیان میں کسی عرب ملک کا نام نہیں لیا تھا تاہم اس بیان کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے لبنانی سفیر کو طلب کرکے سخت سرزنش کی تھی۔

 

 

install suchtv android app on google app store