ایران کا سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں کیساتھ نیول الائنس بنانے کا اعلان

ایرانی نیوی کے سربراہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا ہے کہ ایران علاقائی استحکام کیلئے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کی منصوبہ کرنے لگا ہے۔ نیول الائنس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہوں گے۔

ایرانی نیوی کے سربراہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ نیول الائنس بنانےکا منصوبہ ہے جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عراق شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیول الائنس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ علاقائی ممالک نے سمجھ لیاہے تعاون میں ہی سلامتی ہے۔ اپنے انٹرویو میں ایرانی نیول چیف نے اتحاد کے قیام کی حتمی تاریخ نہیں دی ہے۔

ایرانی نیول چیف نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات نے امریکی کی زیرقیادت بحری اتحاد سے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store