خلیجی ممالک میں اقامہ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اقامہ رکھنے والوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی فائل فوٹو اقامہ رکھنے والوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی

اقامہ رکھنے والوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، خلیجی ممالک میں شنگن کے طرز پر مشترکہ سیاحتی اور وزٹ ویزا جاری کرنے پر غور کیا جانے لگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ویزہ جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے لیے ہوگا۔ جی سی سی ممالک میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن مشترکہ ویزا حاصل کرکے کونسل کے اعضا 6 ممالک کا سفر کرسکیں گے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشترکہ ویزا خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کیا جائے گا۔

خلیجی ممالک میں سیاحت کا رجحان بڑھتا جار ہا ہے جبکہ جی سی سی ممالک کی حکومتیں بھی اس کے فروغ کے لیے اہم اقدامات اُٹھا رہی ہیں۔

زیر غور تجویز پر عملدرآمد ہونے پر اقامہ ہولڈرز کو خلیجی ممالک کا سفر کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈروں کو آن لائن وزٹ ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

install suchtv android app on google app store