چوری کرنے کے بعد دلچسپ معافی نامہ لکھ دیا

گٹار کی دکان فائل فوٹو گٹار کی دکان

’معاف کرنا نشے میں تھا‘، چور اسٹور سے چرائی گئی اشیا مالک کو واپس کرگیا

امریکا میں اپنی نوعیت کا ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک چور اسٹور سے چوری کی گئی اشیا مالک کو واپس کر گیا اور ساتھ معافی نامہ بھی چھوڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں پرانے گٹار کے اسٹور میں ہونے والی ایک عجیب و غریب چوری حیران کن انجام کو پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق ایک چور جس نے گزشتہ دنوں 2 منڈولن (چھوٹے گٹار) چوری کیے تھے، چند دن بعد حیران کن طور پر مالک کو واپس لوٹا گیا۔

بتایا گیا کہ چور نے نشے کی حالت میں یہ کی تھی اور بعد میں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔

میوزک اسٹور کی جانب نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ دنوں چوری ہونے والے دونوں منڈولن واپس کر دیے گئے ہیں، جن کے ساتھ ایک معافی نامہ بھی موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ 'مجھے معاف کرنا، میں نشے میں تھا، آپ اچھے آدمی ہیں'۔

فیس بک پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ چور چپکے سے اسٹور کا سامنے کا دروازہ کھول کر دونوں گٹار شاپنگ بیگز میں رکھ کر چلا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسٹور کے مالک جو 1981 سے یہ کاروبار چلا رہے ہیں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حیران کن واقعہ ہے، مجھے یقین ہی نہیں آرہا، یہ کسی عجیب فلم جیسا ہے جس کا اختتام خوشگوار ہو گیا۔

مالک نے بتایاکہ چوری کیے گئے آلات کی قیمت بالترتیب 3،500 ڈالر اور 4،250 ڈالر تھی۔

install suchtv android app on google app store