اطالوی وزیر اعظم کا وینزویلا کے متعلق اہم بیان

جارجیا ملونی فائل فوٹو جارجیا ملونی

'وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے'، اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کردی۔اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے، امریکی کارروائی کو دفاعی اقدام قرار دیتے ہیں۔

جارجیا میلونی نے کہاکہ اٹلی نے وینزویلا صدر کی خود ساختہ انتخابی فتح کو تسلیم نہیں کیا، ہم وینزویلا میں جمہوری انتقالِ اقتدار کی حمایت کرتے ہیں۔

اطالوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ البتہ فوجی مداخلت آمریت کے خاتمے کا حل نہیں، وینزویلا میں مقیم اطالوی برادری کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

جارجیا میلونی نے کہا کہ حکومتوں کی تبدیلی کے لیے بیرونی فوجی طاقت کے حق میں نہیں، سکیورٹی کے خلاف ہائبرڈ حملوں پر دفاعی مداخلت جائز ہے۔

اس کے علاوہ جرمن چانسلر نے کہاکہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کی قانونی جانچ میں وقت لگے گا۔

install suchtv android app on google app store