سردی کی لہر کے نتیجے میں شہر قائد کا درجہ حرارت مزید گر جانے کا خدشہ

سردی کی لہر کے نتیجے میں شہر قائد کا درجہ حرارت مزید گر جانے کا خدشہ فائل فوٹو سردی کی لہر کے نتیجے میں شہر قائد کا درجہ حرارت مزید گر جانے کا خدشہ

شہر قائد کے باسی تیار ہوجائیں، دسمبر کا آخری ہفتے میں سائیبیریا کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اٹھائیس دسمبر سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے، آئندہ ہفتے سردی کی لہر کی شدت گزشتہ لہر سے زیادہ ہوگی۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر کے نتیجے میں شہر قائد کا درجہ حرارت مزید گر جائے گا، موسم سرد اور خشک رہےگا۔

آج شہر قائد میں کم سےکم درجہ حرارت11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موجودہ درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس وقت شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار15کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، آج کراچی میں درجہ حرارت25سے27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store