آئندہ دو روز کے دوران مذید بارشوں اور اچھی برفباری کی پیشنگوئی

بارشوں بارشوں

آئندہ دو روز کے دورآن ملک کے بالائی علاقوں میں اکثر مقامات پر مذید بارش اور پہاڑوں پراچھی برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ سردی کی شدت میں اضافے کا سبب ہو سکتا ہے

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مری ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر اچھی برف باری تاہم اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ، کوئٹہ ، قلات اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ آج رات اور آئندہ روز مکران ، سبی بنوں، ڈی آئی خان ، ڈی جی خان ملتان ، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بھی چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے، جبکہ آئندہ دو روز کے دورآن گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بھی  اچھی بارش کی خوشخبری سنائی گئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورآن سب سے زیادہ بارش خضدار سینتیس ملی میٹر جبکہ کالام، مالم جبہ میں دس انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات ،گوپس اور پاراچنار میں منفی چارجبکہ مری،کوئٹہ اور دالبندین میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،دوسری طرف ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے نئے سلسلے سے پہاڑی علاقوں میں شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے

install suchtv android app on google app store