وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے،
پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے دھند کا سلسلہ دسمبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں کوئٹہ میں پہلی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،پشاور،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں ریکارڈ کیا گیا،