محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔گلگت بلتستان میں غذر استور،دیامر اور ہنزہ نگر میں ٹھنڈی ہواوٴں نے موسم کوسخت سرد کردیاہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جاڑے نے شمالی علاقوں میں اپنا ڈیرا لگا لیا ہے ، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 7 تک گرگیا ہے، جبکہ استور میں منفی 04 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے گلیات کے مختلف علاقوں میں پڑنے والی برفباری سے گلیات ، ایبٹ آباد اوراس کے نواحی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، لوگوں نے گرم کپڑوں کے علاوہ گیس ہیٹر کا استعمال بڑھا دیا۔بلوچستان کے شہروں میں بھی روزبروزسردی بڑھتی جارہی ہے۔قلات کا درجرارت منفی 04 ریکارڈ کیا گیا۔خیبر پختونخوا ،پنجاب اور سندھ میں بھی سردی کی لہر آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا