سکردو میں کشتی رانی اور جیپ ریس مقابلوں کا انعقاد، سیاحوں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت

ریس مقابلے فائل فوٹو ریس مقابلے

سکردو میں کشتی رانی اور جیپ ریس کے خوبصورت مقابلے منعقد کئے گئے پہاڑی راستوں کے ماہر ڈرائیورز نے برفیلے صحراء میں پرانی اور نئی فور بائی فور گاڑیاں دوڑائیں جبکہ دریا کے ماہر ملاحوں نے دریائے سندھ کے نیلگوں برفانی پانی میں دیسی ساخت کی کشتیاں دوڑائیں، سیاحوں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد اس منفرد مقابلوں سے محضوظ ہوئے۔

برف کے سفید چادر میں لپٹا سکردو منفرد اور دلکش سرمائی کھیلوں کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں آئس ہاکی کے مقابلوں کے بعد اب سجا ہے۔  پرانی اور نئی فور بائی فور جیپ کے مقابلے اور دریا سندھ میں یہاں کے ماہر ملاحوں نے دوڑائیں جانوروں کی کھالوں سے بنی کشتیاں۔


‎دریا سندھ کے کنارے برفیلے صحرا میں ہوا پرانی اور نئی فور بائی فور گاڑیوں کے مقابلے کے لئے سرد صحرا کے بل کھاتے ٹیلوں پر 15 کلو میٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا تھا، جہاں پہاڑی راستوں کے ماہر ڈرائیورز نے چالیس سے زائد چھوٹی بڑی اور نئی پرانی فور بائی فور گاڑیاں دوڑائیں۔

ماہر ملاحوں سے سندوس گاوں سے کواردو پُل تک دریائے سندھ کے نیلگوں برفانی پانی میں کشتیاں دوڑائیں۔  جس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں نے بہت سراہا اور مقابلے میں حصہ لینے والوں کو دل کھول کر داد دی۔

انڈس آف روڈ ریس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا۔

ریس کے اختتام پر سول اور عسکری حکام نے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیورز میں اسناد تقسیم کیا، کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منفرد ایونٹ کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے آئندہ سال ملکی سطح پر اس ایونٹ کو منعقد کیا جائے گا۔ 

install suchtv android app on google app store