فلائی دبئی اسکردو کیلئے پروازیں چلانے کو تیار

 اسکردو کیلئے پروازیں فائل فوٹو اسکردو کیلئے پروازیں

غیر ملکی نجی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے اسکردو کیلئے پروازیں چلانے کی درخواست دیدی۔

غیر ملکی نجی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے پاکستان کے سیاحتی مقام اسکردو کیلئے پروازیں چلانے کی درخواست جمع کرادی۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسکردو سے بین الاقوامی آپریشن کا آغاز سیاحت کیلئے گیم چینجر ہوگا۔
پاکستان نے چند روز قبل ہی گلگت بلتستان کے اسکردو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دیا ہے۔
فی الحال صرف پاکستانی انٹرنیشنل ایئر لائنز اسکردو کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلا رہی ہے۔
پی آئی اے نے اپریل میں لاہور سے اسکردو کیلئے ہفتہ وار 2 دروازیں چلانے کا اعلا کیا تھا جبکہ اس سے قبل کراچی سے پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ اس سے پہلے صرف اسلام آباد ایئرپورٹ سے اسکردو کیلئے پروازیں چلائی جاتی تھیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے جون میں سیالکوٹ سے بھی اسکردو کیلئے پروازوں کا آغاز کیا تھا

install suchtv android app on google app store