محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج اور کل موسم کے حوالے سے آگاہ کردیا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 آج رات موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ 

 سوموار کے روز موسم کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے تاہم رات میں چترال، دیر، باجوڑ، کرم اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکانہے،لا ہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ / ہلکی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرداورخشک رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
  دوسری جانب آج کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 03 ،اسکردو منفی 01اور زیارت میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store