این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا فائل فوٹو این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا

آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیاہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں خصوصاً وادی نیلم، مظفرآباد، باغ،شردھا حویلی اور کوٹلی میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگاہ کر دیا۔

 این ڈی ایم نے اپنی پوسٹ میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھلوانوں اور دریائی گزرگاہوں کے قریب رہنے والے افراد ہوشیار رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دریائی گزرگاہوں کو عبور نہ کریں۔

مزید کہا گیا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

install suchtv android app on google app store