محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران لاہور اور اس کے ملحقہ شہروں میں ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان بتایا جارہا ہے،ماہر موسمیات محمد ریاض کا کہنا ہے کہ ان بارشوں سے موسم میں معمولی تبدیلی آئے گی اور درجہ حرارت کی شدت کم ہو جائے گی
ڈی جی محکمہ موسمیات محمد ریاض کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں آئندہ روزے خوشگوار موسم میں گزرنے کا امکان ہے، مگر کچھ روزوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان بھی ہے
ہوا میں نمی تناسب 45 فیصد رہنے کا امکان ہے جس سے گرمی کا احساس بھی کم ہو جائے گا، اور باقی رہنے والے روزے خوشگوار موسم میں گزر جائیں گے