پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس 417 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند تری سطح ایک لاکھ 72 ہزار 221 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 71 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے پر آ گئی۔

 

install suchtv android app on google app store