ویڈیو پلیٹ فارم ٹیمز پر مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف

ویڈیو پلیٹ فارم ٹیمز فائل فوٹو ویڈیو پلیٹ فارم ٹیمز

دنیا کی مقبول ترین امریکی سافٹ ویئرکمپنی ‘مائیکروسافٹ’ نے اپنے پلیٹ فارم ‘ٹیمز’ پر مفت 24 گھنٹے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے زوم اور گوگل میٹ کے مقابلے میں ٹیمز میں 24 گھنٹے طویل مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی جس سے صارفین بھرپور مستفید ہوسکیں گے۔

ٹیمز پلیٹ فارم پر ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین چوبیس گھنٹے مفت ویڈیو کال کی سہولت حاصل کرسکیں گے، اس کے لیے بس میزبان کو مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔

صارفین 300 افراد کا گروپ بنا کر بھی مفت ویڈیو کال کرسکیں گے، اگر میزبان ویڈیو کال پر بات نہ کرے یا کسی نجی مصروفیات کی وجہ سے چھوڑ جائے تو کال پر دیگر صارفین بات چیت جاری رکھ سکیں گے۔

کرونا کے دوران صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مائیکروسافٹ نے یہ پہلا قدم اٹھایا ہے، اس سے قبل دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے صارفین کو آرام دہ اور مفت سہولتیں فراہم کرتی آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران ویڈیو چیٹ کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس سے قبل مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت سروس اسکائپ میں لاگ ان فری میٹنگ فیچر متعارف کرائی جاچکی ہے

install suchtv android app on google app store