رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا

رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا فائل فوٹو رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا

نئے سال کے پہلے مہینے میں مکمل چاند گرہن آج دیکھا جا سکے گا، ماہرین نے اس چاند گرہن کو ’وولف مون‘ کا نام دیا ہے۔

رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا جو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

چاند کو گرہن لگنا پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 8 منٹ پر شروع ہوگا اور مکمل گرہن بارہ بج کر 10 منٹ پر لگے گا۔

چاند گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 11 منٹ پر ہوجائے گا۔ ماہرین نے اس مکمل چاند گرہن کو وولف مون کا نام دیا ہے۔

چاند گرہن ایشیا، یورپ، افریقا کے بیشتر ملکوں سمیت آسٹریلیا میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

سال 2020 میں 2 چاند گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب اور دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہوگا جبکہ سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ اس قبل گزشتہ سال کا آخر ی سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا جس کا نظارہ پوری دنیا میں کیا گیا اور اس کا دورانیہ چھ گھنٹے تک تھا۔

طاقت ور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے رنگ آف فائر کا نام دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store