اکستان کرکٹ بورڈ نےقومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی درخواست کے بعد انہیں کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلئیرز افئیرزکی ذمے داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر نے چیئرمین محسن نقوی کی پیشکش کے بعد ان سے درخواست کی کہ ان کی کرکٹ باقی ہے۔میں کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتا ہوں اس لئے مشکل ہے کہ کرکٹ کے ساتھ دوسرا کام کرسکوں آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا۔
شاہد آفریدی کی شان مسعود کی تعیناتی پر پی سی بی کی تعریف، سرفراز احمد کے لیے اہم تجویز
شان مسعود نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور ان سے معذرت کرلی ،محسن نقوی نے ان کا نکتہ سمجھنے کے بعد ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شان مسعود پاکستان کے اعلی تعلیم یافتہ کھلاڑی ہیں،محسن نقوی چاہتے تھے کہ شان مسعود پڑھے لکھے اور کرکٹ کو سمجھنے والے ہیں اس لئے ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں اکتوبر میں کنسلٹنٹ بنانے کی زبانی آفر کی گئی تھی۔