چیٹ جی پی ٹی کی 3 خفیہ ٹِرکس جو آپ کی چیٹ کو بہت زیادہ بہتر بنا سکتی ہے

چیٹ جی پی ٹی فائل فوٹو چیٹ جی پی ٹی

بیشتر افراد چیٹ جی پی ٹی کو کسی سرچ انجن کی طرح استعمال کرتے ہیں۔

یعنی اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں اپنا سوال تحریر کرتے ہیں، جواب حاصل کرتے ہیں اور پھر باہر نکل جاتے ہیں۔

مگر چیٹ جی پی ٹی اس وقت زیادہ بہتر کام کرتا ہے جب آپ چند ٹِرکس کا استعمال کریں، جس سے اے آئی چیٹ بوٹ کے ریسپانس کا معیار مکمل طور پر بدل جاتا ہے۔

یہ ٹِرکس پیچیدہ نہیں جن کے لیے کوڈنگ کی مہارت حاصل ہونا چاہیے، بس اپنے سوالات میں سادہ چیزوں کا اضافہ کرکے آپ چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ کارآمد بنا سکتے ہیں۔تو ان ٹِرکس کے بارے میں جانیں جن کے ذریعے آپ چیٹ جی پی ٹی کو مکمل طور پر بدل سکتے ہیں۔

اپنی پروموٹ میں تھنک ہارڈ اباؤٹ دس کا اضافہ کریں
چیٹ جی پی ٹی کے بیک گراؤنڈ میں متعدد ماڈلز متحرک ہوتے ہیں اور ضروری نہیں کہ آپ کے کسی سوال پر سب سے طاقتور ماڈل استعمال ہو۔

مگر جب آپ اپنی پروموٹ کے آخر میں think hard about this یا think deeply about this کا اضافہ کرتے ہیں، تو سسٹم اس وقت دستیاب سب سے ایڈوانسڈ ماڈل کو استعمال کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

اگر چیٹ جی پی ٹی کے ریسپانس میں Thought for Xs لکھا نظر آئے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سسٹم کوئیک کی بجائے تھنکنگ ماڈل کو استعمال کر رہا ہے۔

اسے بتائیں کہ جواب کتنا طویل ہونا چاہیے
چیٹ جی پی ٹی بائی ڈیفالٹ زیادہ الفاظ پر مشتمل جواب فراہم کرتا ہے جس سے تناظر کو واضح کرنے میں تو مدد ملتی ہے، مگر صارف کو ضرورت سے زیادہ معلومات مل جاتی ہے۔

مگر آپ اس کو کنٹرول کرسکتے ہیں اور اس کے لیے اپنی پروموٹ کے آخر میں Keep this under 200 words کا اضافہ کر دیں۔

ایسا کرنے پر چیٹ جی پی ٹی کا جواب اتنے ہی الفاظ پر مشتمل ہوگا۔

یہ اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ ای میلز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے جواب کو استعمال کرتے ہیں تو طویل جواب کو ایڈٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اپنی پیچیدہ پروموٹ کو بہتر بنائیں
جب آپ چیٹ جی پی ٹی سے کسی پیچیدہ موضوع کے بارے میں پوچھتے ہیں تو سب کچھ ایک ہی طویل پیراگرف میں مت پوچھیں۔

اس کی بجائے اپنی پروموٹ کو مختلف حصوں میں سرخی یا بلٹ پوائنٹس کے ساتھ تقسیم کر دیں۔

مثال کے طور پر پہلے تناظر سے شروع کریں، پھر بیک گراؤنڈ کی وضاحت کریں اور پھر ٹاسک کی جانب جائیں، یعنی آپ چیٹ جی پی ٹی سے کیا چاہتے ہیں۔

آخر میں چیٹ جی پی ٹی کے جواب کی مخصوص چیزوں کے بارے میں Requirements کی وضاحت کریں۔

اس طریقہ کار سے چیٹ جی پی ٹی کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کس چیز کے بارے میں پوچھ رہے ہیں اور وہ اس کے مطابق درست جواب فراہم کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store