اوپن اے آئی کا نیا ماڈل جی پی ٹی 5.2 نئے فیچرز کے ساتھ متعارف

اے آئی فوائل فوٹو اے آئی

اوپن اے آئی ایک نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جی پی ٹی 5.2 جاری کیا ہے۔

کچھ عرصے قبل ہی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی 5.1 پیش کیا تھا مگر اس نئے ماڈل کو متعارف کرانے کا مقصد گوگل جیمنائی کی مقبولیت میں اضافے سے اوپن اے آئی کو لاحق خطرات میں کمی لانا ہے۔

کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 5.2 زیادہ قابل انحصار ماڈل ہے جو طویل، پیچیدہ اور الجھے ہوئے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی نے تسلم کیا کہ ایک عام فرد کو نئے ماڈل کی پیچیدہ صلاحیتوں کی کوئی پروا نہیں۔

تو اس نے لوگوں کو کہا ہے کہ ان کے لیے یہ جاننا کافی ہے کہ یہ روزمرہ کے کاموں کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔

چیٹ جی پی ٹی 5.2 انسٹنٹ، تھنکنگ اور پرو موڈز میں دستیاب ہوگا۔

سام آلٹمین نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ جی پی ٹی 5.2 اب چیٹ جی پی ٹی اور اے پی آئی میں دستیاب ہے جو کہ دنیا میں اس وقت سب سے اسمارٹ اے آئی ماڈل ہے۔

اپن اے آئی کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق یہ نیا ماڈل متعدد ٹاسک بہترین طریقے سے مکمل کرسکتا ہے۔

اس کے سوچنے کی صلاحیت ماضی کے ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہے اور یہ پیچیدہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہیں مختلف حصوں میں تقسیم کرسکتا ہے، کسی مسئلے کو حل کرنے کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔

نئے ماڈل کی میموری بھی زیادہ بڑی ہے۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ جی پی ٹی 5.2 میں آپ پورے پراجیکٹ فولڈر، طویل رپورٹ، قانونی معاہدے، سائنسی مقالے یا کسی بھی دستاویز کو ایڈ کرسکتے ہیں۔

ایسا کرنے پر ماڈل کی جانب سے تفصیلات کو مسلسل ٹریک کیا جائے گا اور چیزوں کو یاد رکھا جائے گا۔

میموری اپ گریڈ ہونے کی وجہ سے اب یہ ماڈل چارٹس، ڈایا گرامز اور سافٹ وئیر کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ نیا ماڈل زیادہ قابل اعتبار ہے اور اس میں غلطیوں کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

غلطیاں ہوسکتی ہیں مگر آپ کو انہیں چیک اور ٹھیک کرنے میں زیادہ وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔

چیٹ جی پی ٹی 5.2 کو بتدریج چیٹ جی پی ٹی پلس، پرو، گو، بزنس اور انٹرپرائز سبسکرپشنز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

جی پی ٹی 5.1 تک رسائی کو 3 ماہ میں ختم کر دیا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store