سست لیپ ٹاپ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے کیا ہیں، جانیے

سست لیپ ٹاپ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے کیا ہیں، جانیے فائل فوٹو سست لیپ ٹاپ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے کیا ہیں، جانیے

دنیا بھر میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے استعمال میں اضافہ ہونے کے ساتھ ایک عام مسئلہ سامنے آ رہا ہے کہ چند ماہ کے استعمال کے بعد یہ ڈیوائسز سست ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق کمپیوٹر کی رفتار کم ہونے کی سب سے بڑی وجوہت غیر ضروری فائلوں، بیک گراؤنڈ ایپس اور اسٹارٹ اپ پروگرامز کا بوجھ ہے، تاہم چند آسان طریقوں سے آپ اپنے سسٹم کو دوبارہ تیز اور بہتر بنا سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے صارفین کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے غیر ضروری فائلز، ٹیمپریری ڈیٹا اور کیش کو حذف کرنا چاہیے۔ اس کے لیے ونڈوز صارفین رن کمانڈ میں “%temp%” لکھ کر تمام عارضی فائلیں صاف کر سکتے ہیں۔

ان فائلوں کے حذف ہونے سے سسٹم کی میموری میں جگہ خالی ہوتی ہے اور کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔ اسی طرح ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سسٹم آن ہونے کے فوراً بعد جو پروگرام خود بخود چلنے لگتے ہیں، انہیں بند کر دینا چاہیے۔

اس مقصد کے لیے صارفین ٹاسک مینیجر کھول کر “Startup” ٹیب میں غیر ضروری ایپلی کیشنز کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔ اس سے بوٹ ٹائم کم ہوتا ہے اور کمپیوٹر تیزی سے اسٹارٹ ہوتا ہے۔ پس منظر میں چلنے والی ایپس بھی سسٹم کے وسائل پر اثر ڈالتی ہیں، خاص طور پر وہ پروگرام جو بیک گراؤنڈ میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

اس کے لیے صارفین کو سیٹنگز میں جا کر غیر ضروری بیک گراؤنڈ ایپس بند کرنی چاہئیں۔ اس کے علاوہ ونڈوز کا اپنا “Disk Cleanup” فیچر بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے، جو عارضی اور غیر ضروری فائلیں خودکار طور پر ڈیلیٹ کر دیتا ہے۔

اگر سسٹم پر اینٹی وائرس موجود نہیں تو کسی معتبر اینٹی وائرس سے مکمل اسکین ضرور کروائیں کیونکہ وائرس یا میل ویئر کمپیوٹر کو شدید حد تک سست کر دیتے ہیں۔

کمپیوٹر کی رفتار بڑھانے کا ایک مؤثر طریقہ یہ بھی ہے کہ اگر ڈیوائس میں پرانا HDD نصب ہے تو اسے SSD سے تبدیل کر لیا جائے۔

ماہرین کے مطابق SSD لگانے سے کمپیوٹر کی رفتار دوگنی ہو سکتی ہے اور فائلیں چند سیکنڈ میں کھلتی ہیں۔ ونڈوز کو اپ ڈیٹ رکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری ہونے والی اپ ڈیٹس میں نہ صرف سیکیورٹی پیچز شامل ہوتے ہیں بلکہ کارکردگی بہتر بنانے والے بگز فکس بھی شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین ہر تین ماہ بعد اپنے کمپیوٹر میں “Disk Defragmentation” کا عمل بھی کر لیں تو سسٹم مزید ہموار اور تیز رفتار ہو جاتا ہے۔ ان آسان اقدامات پر عمل کر کے صارفین اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کی کارکردگی میں واضح فرق محسوس کر سکتے ہیں، اور پرانے سسٹم کو بھی نئے جیسا بنا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store