ایپل کے لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف سے متعلق حیران کن انکشاف

کمپیوٹر ہارڈویئر کے ماہرین میک بک کی بیٹری لائف کے چھپا راز بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے فائل فوٹو کمپیوٹر ہارڈویئر کے ماہرین میک بک کی بیٹری لائف کے چھپا راز بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے

عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ ایپل کے لیپ ٹاپ (میک بک) کی بیٹری لائف دیگر کمپنیوں کے لیپ ٹاپس کے مقابلے میں حیران کن حد تک زیادہ ہوتی ہے۔

کمپیوٹر ہارڈویئر کے ماہرین میک بک کی بیٹری لائف کے چھپا راز بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان ماہرین نے میک بک کے ہارڈ ویئر اور ڈیزائن کے ان پہلوؤں کا تکنیکی تجزیہ کیا ہے جو ایپل کے لیپ ٹاپس کو ایک بار چارج کرنے پر گھنٹوں تک چلنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔

ان کی کی وضاحت کے مطابق میک بک کی طویل بیٹری لائف کا اصل سہرا ایپل کے اپنے تیار کردہ جدید ترین کسٹم چپس (Apple Silicon)، انتہائی موزوں ہارڈ ویئر اور بہترین طریقے سے آپٹیمائزڈ سافٹ ویئر کے تال میل کو جاتا ہے، جو بجلی کی کھپت کو نہ ہونے کے برابر کر دیتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ تمام اجزاء مل کر روایتی لیپ ٹاپس کے مقابلے میں انتہائی کم توانائی استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹری کی ٹائمنگ اور لائف دونوں بڑحھ جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی وہ راز ہے جس کی وجہ سے طلبا، ملازمت پیشہ افراد اور ٹیکنالوجی کے دلدادہ صارفین، جن کا روزمرہ کا کام طویل بیٹری لائف پر منحصر ہوتا ہے، ایپل کی میک بک کا انتخاب کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store