سائنس کا بڑا کارنامہ، بولنے میں معذور افراد کیلئے نئی ڈیوائس تیار

نئی سائنسی ایجاد میں اے آئی انسانی دماغ کے خیالات کو پڑھ کر انہیں کمپیوٹر اسکرین پر لکھ یا بول سکتا ہے۔ فائل فوٹو نئی سائنسی ایجاد میں اے آئی انسانی دماغ کے خیالات کو پڑھ کر انہیں کمپیوٹر اسکرین پر لکھ یا بول سکتا ہے۔

یہ جدید سائنس کا روشن پہلو ہے کہ انسانی مسائل کے حل میں اے آئی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اب امریکی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ایرن کنز کی قیادت میں ماہرین نے ایسا اے آئی ماڈل (سافٹ ویئر) تیار کیا ہے جو انسانی دماغ کے خیالات کو پڑھ کر انہیں کمپیوٹر اسکرین پر لکھ یا بول سکتا ہے۔

اس ماڈل میں ڈیڑھ لاکھ الفاظ موجود ہیں اور یہ لمحوں میں خیالات کو سمجھ لیتا ہے۔ یہ انقلابی ایجاد ان لاکھوں افراد کے لیے زبان کا ذریعہ بنے گی جو پیدائشی یا کسی بیماری یا حادثے کے باعث بول نہیں سکتے۔

یہ اے آئی ماڈل ایک آلے "برین-کمپیوٹر انٹرفیس" کا حصہ ہے، جس میں انسانی دماغ کے "موٹر کورٹیکس ایریا" میں سینسر نصب ہوتے ہیں، جہاں زبان کی حرکت کے احکامات پیدا ہوتے ہیں۔

یہ سینسر احکامات وصول کر کے تار کے ذریعے اے آئی ماڈل کو بھیجتے ہیں، جو انہیں الفاظ میں تبدیل کر کے اسکرین پر دکھاتا ہے۔

ماہرین اس آلے کو ’’ وائرلیس ‘‘ اور ’’ کمپیکٹ ‘‘ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ قوت گویائی سے محروم انسان اِسے بذریعہ موبائل سکرین استعمال کرکے اپنی مشکل زندگی آسان بنا سکے۔

install suchtv android app on google app store