اے آئی چیٹ بوٹ گروک کا مفت ورژن متعارف ہونے کیلئے تیار

اے آئی چیٹ بوٹ گروک کا مفت ورژن متعارف ہونے کیلئے تیار فائل فوٹو اے آئی چیٹ بوٹ گروک کا مفت ورژن متعارف ہونے کیلئے تیار

ایکس (ٹوئٹر) میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ گروک تک رسائی اب تک ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین تک محدود ہے۔

مگر اب لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے اس اے آئی چیٹ بوٹ کا مفت ورژن متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کی جانب سے ایکس پوسٹس میں بتایا گیا کہ گروک کا مفت ورژن مخصوص خطوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکس کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو گروک کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔

مثال کے طور پر وہ گروک 2 ماڈل سے 2 گھنٹوں میں 10 سوالات پوچھ سکیں گے اور ایک دن میں 3 تصاویر کا تجزیہ کراسکیں گے۔

گروک کو مفت استعمال کرنے کے لیے چند شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

اس مقصد کے لیے اکاؤنٹ کم از کم 7 دن پرانا ہونا ضروری ہوگا اور اسے کسی فون نمبر سے لنک کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے گروک 2 ماڈل اگست 2024 میں متعارف کرایا تھا جو تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ستمبر 2024 میں کمپنی کی جانب سے اس ماڈل کو تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت سے لیس کیا گیا تھا۔

اب تک یہ فیچرز صرف ایکس پریمیئم اور پریمیئم پلس صارفین کو دستیاب تھے مگر اب تمام افراد انہیں استعمال کرسکیں گے۔

اس کا ممکنہ مقصد گروک صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ فیڈ بیک سے اس اے آئی چیٹ بوٹ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

install suchtv android app on google app store