مہنگے پیٹرول سے چھٹکارا، چینی کمپنی کا پاکستان میں ای وی پلانٹ لگانے کا اعلان

الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن فائل فوٹو الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان شہریوں کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک چینی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) پلانٹ اور ملک کے بڑے شہروں میں شو رومز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہو گی اور عوام کے لئے آسان اور سستا سفر ممکن ہوسکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے، وہ پاکستانی مارکیٹ کا رخ کررہے ہیں اور مینو فیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے سبب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث ملک کے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

install suchtv android app on google app store