ناسا نے مریخ پر قدیم جھیل کے آثار کا پتہ لگالیا

ناسا نے مریخ پر قدیم جھیل کے آثار کا پتہ لگالیا فائل فوٹو ناسا نے مریخ پر قدیم جھیل کے آثار کا پتہ لگالیا

خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا نے مریخ پر تحقیق کے دوران قدیم جھیل کے آثار کا پتہ لگا لیا۔

رپورٹس کے مطابق ناسا نے مریخ پر موجود چٹان پر کی جانے والی تحقیق میں ایک قدیم جھیل کے آثار پائے ہیں۔

ناسا کی روبوٹک گاڑی کو یہ آثار مریخ میں ایک ایسے مقام سے گزرتے ہوئے ملے ہیں جسے تحقیقی زبان میں ’’سلفیٹ بیرنگ یونٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہاں موجود چٹانیں اس وقت بنیں جب مریخ کی سطح خشک ہوتی چلی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ اب تک کے مشن میں پانی اور لہروں کے واضح شواہد ہیں جو انہیں ملے ہیں۔

install suchtv android app on google app store