ناسا کا خلا میں فضلات ختم کرنے کے لیے نیا انقلابی فیز شروع

ناسا کا نیا انقلابی میشن فائل فوٹو ناسا کا نیا انقلابی میشن

ناسا نے خلا میں جمع ہو رہے بڑھتے ہوئے فضلات کو صاف کرنے کے لیے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اس مسئلے کے پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

یہ فضلات پرانے سیٹلائٹس، راکٹ کے ٹکڑوں اور دیگر غیر استعمال شدہ خلائی آلات پر مشتمل ہیں۔

جو زمین کے مدار میں تیز رفتاری سے گھوم رہے ہیں اور فعال سیٹلائٹس یا مستقبل کے مشنز کے لیے خطرہ پیدا کرتے ہیں۔

اس نئے فیز میں جدید روبوٹک بازوؤں اور جال کے ذریعے ملبہ پکڑ کر زمین کے ماحول میں جلانے کا منصوبہ ہے۔

کچھ ملبہ مدار سے ہٹا کر ری سائیکلنگ یا دوبارہ استعمال کے لیے لایا جائے گا۔ ناسا نجی کمپنیوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر یہ کام کرے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر خلا کی صفائی پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں سیٹلائٹ لانچنگ اور خلائی تحقیق میں بڑا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store