ٹک ٹاک صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف

ٹک ٹاک فائل فوٹو ٹک ٹاک

ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے جس کا مقصد صارفین کو نیا مواد دریافت کرنے اور حسب منشا مواد تلاش کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

صارف کے تجربے کو بہتر بنانے اور ’فار یو‘ فیڈز کو صارفین کی ضروریات کے مطابق بہتربنانے کے لیے ٹک ٹاک نے چار نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

ٹک ٹاک ’کانٹینٹ لیولز‘بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ نظام کانٹینٹ کی میچوریٹی کے اعتبار سے درجہ بندی کرتا ہے تاکہ کم عمر افراد کو نامناسب مواد دیکھنے سے بچایا جا سکے۔

اِن نئے فیچرز میں پاپولر فیڈ، کی ورڈ میوٹ، ری سیٹ اور ڈسپرشن شامل ہیں۔ ’پاپولر فیڈ‘ مواد کی غیر ذاتی فیڈ ہے جو 13 برس یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مناسب ہے۔

کی ورڈ میوٹ، ’فار یو‘ فیڈز میں مخصوص الفاظ کی مدد سے مواد کی تلاش کرنے کا طریقہ ہے۔

ری سیٹ،’فار یو‘فیڈز کو ری سیٹ کرتا ہے اگر یہ فیڈز آپ کی تجویز کے مطابق نہ ہوں اور اب مزید آپ کو ان کی ضرورت نہ ہو، ڈسپرشن کے ذریعے دی گئی تجاویز کو عالمی سطح پر متنوع بنانے اور محفوظ رکھنے کے ٹیسٹس عمل میں لائے جاتے ہیں۔

تفریحی پلیٹ فارم ’کانٹینٹ لیولز‘کے نام سے مواد کی درجہ بندی کا نظام بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔کانٹینٹ لیولز ایسا نظام ہے جسے تفریحی کمپنیاں عمومی طور پر استعمال کرتی ہیں تاکہ عمر کے اعتبار سے مختلف صارفین کے لیے مواد کی موزونیت یا مختلف موضوعات کے قابل قبول ہونے کے حوالے سے نشاندہی کی جا سکے۔

یہ نظام ماڈریشن کے عمل سے گزر ے ہوئے مواد کی نشاندہی کرتا ہے اور تحفظ کی ایک اور لیئر کا اضافہ کرتا ہے۔ جب پلیٹ فارم ایک ایسی ویڈیوکا سراغ لگا تا ہے جس میں بالغ افراد کے لیے مواد یا پیچیدہ موضوعات پائے جاتے ہوں۔

مثلاً ایسی ویڈیوز جن میں کم عمر افراد کو انتہائی خوفزدہ کرنے والے فرضی مناظرموجود ہوں اسے میچوریٹی اسکور دیا جاتا ہے تاکہ 18سال سے کم عمر افراد کو ایسی ویڈیو دیکھنے سے بچایا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store