یونس خان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے جیتنے کے اہم گُر بتا دیئے، دلچسپ خبر جانئے

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان فائل فوٹو قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر اننگز میں 300سے 350رنز بنانا ہوں گے، پہلی اننگز میں رنز بنالیں تو انگلینڈ کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے میں اور مصباح الحق اپنا تجربہ کھلاڑیوں میں منتقل کریں گے، انگلش کھلاڑی جوفرا آرچر مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ ہمارا بولنگ کمبی نیشن اچھا ہے، انگلینڈ میں بیٹسمینوں کی تکنیک اور اعصاب کا امتحان ہوتا ہے، امید ہے کھلاڑی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ٹیم دورہِ انگلینڈ کیلئے روانہ، اظہر علی نے کن خاص پہلوؤں پر روشنی ڈالی؟ ۔۔۔ جانئے خبر میں

خیال رہےکہ دورہ انگلینڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، وہاں کا موسم بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشن کے حساب سے اپنا گیم پلان تیار کریں گے ،کرکٹ کے بغیر بہت مشکل وقت گزارا ہے۔

install suchtv android app on google app store