ایشیا کپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

بھارتی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو بھارتی کرکٹ ٹیم

ایشیا کپ کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ وارننگ جاری

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے تاہم کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: ویوین رچرڈز کی شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیشگوئی

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو شیڈول ہے۔

install suchtv android app on google app store