پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئی فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئی

قومی ٹیم بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگئی۔جہاں وہ اپناپہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی، جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلےگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی، قومی ٹیم 9 گھنٹے دبئی میں قیام کے بعد آج رات 8 بجے حیدرآباد دکن پہنچے گی۔

پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا، جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔جبکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر کونیدرلینڈز کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔بھارتی شہر حیدرآباد پہنچنے پر ایک روز آرام کے بعد کے بعد قومی ٹیم اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

ایشیا کپ میں شکست کے بعد دباؤ کے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکی لیکن ورلڈ کپ میں ٹیم الگ روپ میں نظر آئے گی۔بابر اعظم نے کہا کہ صرف فائنل فور میں نہیں آئیں گے بلکہ بھارت سے چیمپئن بن کر آئیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سینئرز سے سنا ہے کہ بھارت میں بہت پیار ملتا ہے، ورلڈ کپ میں اپنے فینز کی کمی محسوس کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، ڈریسنگ روم میں ہونے والی بات غلط رنگ دے کر پیش کی گئی۔

کپتان نے کہا کہ‘عزت تو سب ہی کرتے ہیں،جب کوئی میچ قریب جاکر ہاریں تو تھوڑی بہت میٹنگ میں چیزیں چلتی ہیں، اسے یہ پہلو دینا کہ لڑائی ہوگئی، یہ غلط ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی فیملی کی طرح ہیں اور ایک دوسرے سے فیملی کی طرح پیار کرتے ہیں،پی سی بی سے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، جلد اچھی خبر دیں گے۔

install suchtv android app on google app store