ہر کسی سے غلطی ہوتی ہے اور مجھ سے بھی ہوئی، اس پر افسوس ہے: محمد آصف

محمد آصف فائل فوٹو محمد آصف

فاسٹ بولر محمد آصف کہتے ہیں کہ پی سی بی نے مجھے بچانے کی کوشش تک نہيں کہ جبکہ محمد عامر کو دوسرا موقع ديا گيا۔

محمد آصف نے کہا کہ کرکٹ ميں آيا تو دنيا ہلا کر رکھ دی تھی اور آج بھی اسی کے بارے ميں سوچنا پسند کرتا ہوں۔ کيرئير جس طرح ختم ہوا اس پر افسوس ہے مگر ہر کوئی ماضی پر پچھتاتا ہے۔ ہر کسی سے غلطی ہوتی ہے اور مجھ سے بھی ہوئی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے بعد ميرے ساتھ امتيازی سلوک کيا گيا۔ مجھ سے پہلے اور بعد ميں کھلاڑی فکسنگ ميں ملوث رہے جبکہ سب کو دوسرا موقع ديا گيا سوائے ميرے۔

محمد آصف نے شکوہ کیا کہ بورڈ نے محمد عامر کے کيرئير کو بچايا لیکن بدلے ميں عامر نے کيا کیا؟ 27 سال کی عمر ميں ٹيسٹ کرکٹ چھوڑ دی۔ ان لوگوں کو کوستا ہوں جنہوں نے عامر کی واپسی کےلئے راہ ہموار کی۔

فاسٹ بولر نے سوال اٹھایا کہ کيا کسی نے کہا کہ محمد عامر مشکل ترين بولر تھا؟ بلکل نہيں۔ جبکہ ميرا کام بیٹسمینوں کو ڈرانا نہیں بلکہ ان کو بیوقوف بناکر آؤٹ کرنا تھا۔ یہ بھی کہا کہ بھارت کے خلاف کراچی ٹيسٹ ميں کيرئير کا بہترين اسپيل کيا۔

واضح رہے کہ انگلينڈ کے کيون پيٹرسن نے محمد آصف کو اپنے دور کا مشکل ترين بولر قرار ديا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store