سابق کرکٹر محمد آصف نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتا دی، حیران کن انکشاف کر دیا

 سابق کرکٹر محمد آصف فائل فوٹو سابق کرکٹر محمد آصف

فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے دیرینہ ساتھی محمد آصف کو بھی ان کی گیندوں میں سوئنگ کی کمی کھٹکنے لگی ہے جن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں انہوں نے چند اچھے سپیل ضرور کرائے مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی گیندوں میں سوئنگ ختم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہاکہ کیریئر کے آغاز میں محمد عامر کی گیندوں میں سوئنگ دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرتی تھی لیکن اب ایسا نظر نہیں آتا اور محسوس ہوتا ہے کہ سوئنگ ختم ہوگئی، بہرحال ورلڈکپ میں انہوں نے چند اچھے سپیل کرائے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی قبل از وقت لے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے بعد آنے والے فاسٹ باﺅلرز کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں جبکہ ٹیسٹ کرنے کیلئے موزوں متبادل باﺅلرز بھی نظر نہیں آ رہے، میں نے گزشتہ 3ڈومیسٹک سیزنز میں حصہ لیااور اس دوران ٹیسٹ باﺅلرز کی کمی محسوس ہوئی کیونکہ دراصل اب پی ایس ایل میں پرفارمنس کو ہی معیار سمجھ لیا گیا ہے،کسی نے 4اوورز میں اچھی باﺅلنگ کردی یا چند اچھے سٹروکس کھیل دیے تو وہ قومی ٹیم میں آ جاتا ہے، مثال کے طور پر محمد حسنین کی لیگ میں باﺅلنگ کو دیکھتے ہوئے ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ تو بنا دیا گیا مگر وہاں ان کو ایک میچ بھی کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store