پی ایس ایل اچانک ملتوی کیوں؟ پی سی بی حکام کی تہلکہ خیز پریس کانفرنس

پی ایس ایل اچانک ملتوی کیوں؟ پی سی بی حکام کی تہلکہ خیز پریس کانفرنس فائل فوٹو پی ایس ایل اچانک ملتوی کیوں؟ پی سی بی حکام کی تہلکہ خیز پریس کانفرنس

پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے باعث ایونٹ ملتوی کرنا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامت پائی گئی ہیں جو پاکستان سے واپس جا چکا ہے۔ جس کے بعد ہم نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دیا۔ پی ایس ایل سے منسلک تمام لوگوں کے تحفظ کے لیے اقدامات بھی کیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے آج چار میچز کھیلنے کے لیے تیار تھے لیکن مشتبہ کھلاڑی کا پتہ چلنے کے بعد ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مشتبہ کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

پی سی بی حکام نے کہا کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ بھی وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا گیا۔ پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کا مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تحفظ ہے۔ پی ایس ایل مکمل کرانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور میچ بھی کم کیے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے چاروں ٹیمیں تیار تھیں اور فرنچائز نے بھی کوئی تحفظات کا اظہار نہیں کیا تھا تاہم میچز ری شیڈول کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store