پی ایس ایل: سیالکوٹ کی ٹیم کس نام سے کھیلے گی؟

پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز’’سیالکوٹ‘‘ کی ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا ہے فائل فوٹو پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز’’سیالکوٹ‘‘ کی ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا ہے

پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز’’سیالکوٹ‘‘ کی ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کی فرنچائز کا نام سیالکوٹ اسٹالینز مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر مالک سیالکوٹ اسٹالینزحمزہ مجید کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی ٹیم “سیالکوٹ اسٹالینز” کے تاریخی اور مقبولِ عام نام کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

“اسٹالینز” صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے،شائقینِ کرکٹ کی خواہشات اور سیالکوٹ کی روایتی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے اسی نام کا انتخاب کیا گیا۔

سیالکوٹ اسٹالینز کی واپسی سے پی ایس ایل کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی،ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دینگے۔

install suchtv android app on google app store