بابراعظم رواں سال کس انگلش کاﺅنٹی سے کھیلیں گے؟ تفصیل اس خبر میں

بابراعظم فائل فوٹو بابراعظم

پاکستانی بیٹسمین بابراعظم رواں سال بھی انگلش کاﺅنٹی سمر سیٹ کی نمائندگی کیلیے تیار ہیں۔

پاکستانی بیٹسمین نے گزشتہ سیزن میں اسی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے 12میچز میں 578 رنز بنائے تھے، ان میں ہیمپشائر کے خلاف ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز بھی شامل تھی، ان کا اوپنر ٹام بینٹن کے ساتھ اچھا تال میل سمر سیٹ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتا رہا۔

کاﺅنٹی کے ڈائریکٹر اینڈی ہری کا کہنا ہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بہترین بیٹسمین ہیں، ان کی خدمات حاصل ہونے سے سیزن 2020 میں بھی سمر سیٹ کا اسکواڈ پہلے کی طرح مضبوط اور مستحکم ہوگا۔

دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، ایک بار اسی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آنے کا منتظر ہوں۔

install suchtv android app on google app store