پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کیلئے بڑی خبرجاری کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

بی پی ایل کے مقابلے 6 دسمبر سے شروع ہورہے ہیں جو 11 جنوری تک جاری رہیں گے جس میں شرکت کیلئے محمد عامر کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل آل راﺅنڈر شعیب ملک اور محمد عرفان کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی، محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسیٰ سمیت پاکستان کے 9 کرکٹرز کے مختلف فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں جنہیں این اوسی دینے کا فیصلہ بھی جلد سامنے آجائے گا۔

مزید پڑھیں: دنیائے کرکٹ ایک اور عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئی

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس 70برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 

install suchtv android app on google app store