پاکستانی باکسر عثمان وزیر ایک دفعہ پھر جیت کے لئے پرجوش

 پاکستانی باکسر عثمان وزیر فائل فوٹو پاکستانی باکسر عثمان وزیر

باکسنگ کے عالمی افق پر تیزی سے ابھرتا ہوا پاکستانی ستارہ عثمان وزیر ایک دفعہ پھر سے جیت کے لئے پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں۔ 

ایشین بوائے عثمان کے پروفیشنل کیرئیر کی دوسری بڑی فائیٹ سات ستمبر کو فلپائن میں منعقد ہوگی۔

ایشین بوائے کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان پاکستانی باکسر 7 ستمبر کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں اپنے پروفیشنل کرئیر کی دوسری بڑی فائیٹ لڑیں گے۔

عثمان وزیر آج کل فلپائن کے نیوی کیمپ میں معروف فلپینی باکسر اور سپر فلائی ویٹ ورلڈ چمپیئن جیرون انکاجاس Jerwin ancajas کے ساتھ سخت ٹریننگ کر رہے ہیں۔

جیرون نے ایشئین بوائے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ عثمان وزیر عالمی رینکنگ کی منازل تیزی سے طے کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے اور دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم سربلند کرتے رہیں گے۔

عثمان وزیر پہلے پاکستانی اتھلیٹ ہیں جو کہ عالمی شہرت یافتہ باکسر مینی پاکیئو پروموشن کے زیر سایہ ورلڈ ٹائٹل فائیٹ کے انڈر کارڈ کھیلیں گے۔ دوسری جانب ایشئین بوائے کی حوصلہ افزائی کے لئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اس فائیٹ کو دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر منیلا جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store