سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کو ’’بدترین ایشیائی ٹیم‘‘ قرار دے دیا

آسٹریلوی کرکٹرنے پاکستانی ٹیم کو ’’بدترین ایشیائی ٹیم‘‘قراردے دیا فائل فوٹو آسٹریلوی کرکٹرنے پاکستانی ٹیم کو ’’بدترین ایشیائی ٹیم‘‘قراردے دیا

سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ’’بدترین ایشیائی ٹیم‘‘ قرار دیدیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر نے پاکستانی ٹیم کیخلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی سرزمین پر اس سے قبل گرین شرٹس کی ایسی بدترین ٹیم نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار کم بیک کیا لیکن دوسری اننگز میں لیڈ لینے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی، پاکستان کا موازنہ بھارت سے ہوتا ہے، ہندوستان نے سخت چیلنجز کے باوجود جنوبی افریقہ میں میچ جیتا جبکہ آسٹریلیا کیخلاف 2 بار سیریز اپنے نام کی۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ میں نے آسٹریلیا کی سرزمین پر اب تک کی بدترین ایشیائی ٹیم دیکھی ہے، وہ ڈرائیونگ سیٹ پر تھے اور اچانک آپ نے 15 منٹ کے وقفے میں 5 وکٹیں گنوادیں؟’ ان کے مداح کل ہندوستان کا مذاق اڑارہے تھے لیکن کم از کم وہ میچ جیت گئے۔

install suchtv android app on google app store